16 نومبر 2026 - 16:12

بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور ملک کے متعدد علما و دینی شخصیات کے خلاف عدالتی فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں صیہونی ریاست کی پالیسیوں کے مخالفین پر حکومتی دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور بحرین کے متعدد فقہا، علما اور دینی شخصیات کے خلاف عدالتوں کی جانب سے سنائے گئے فیصلوں کو غیر معقول اور انتہائی اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملک کی اکثریتی آبادی کے خلاف دباؤ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

جمعیت الوفاق نے اپنے بیان میں کہا کہ ان عدالتی فیصلوں کا نشانہ بحرین کی ممتاز دینی شخصیات اور حوزہ علمیہ سے وابستہ اہم علما بنے ہیں۔

جمعیت نے دباؤ میں اضافے کو حکمران نظام کی صیہونی ریاست کے ساتھ ہم آہنگی اور خطے میں قتلِ عام اور نسل کشی کی پالیسیوں کے مخالفین کو تسلیمِ شکست پر مجبور کرنے کی کوشش کا نتیجہ قرار دیا۔

الوفاق نے ان فیصلوں کو شیعہ معاشرے اور اس کے علما کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بھی قرار دیا اور زور دیا کہ شیخ عیسی قاسم اور متعدد دینی شخصیات کے خلاف مقدمات اس بات کی علامت ہیں کہ حکمران نظام اپنی پالیسیوں کے مخالف شخصیات اور تحریکوں کے ساتھ محاذ آرائی میں شدت لا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha